قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ عقیدتوں سے ڈرتے ہو؟ | Hamd Urdu Poetry

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ


عقیدتوں سے ڈرتے ہو؟

عبادتوں سےلڑتے ہو؟
کوئی گورا کسی کالے پر 
یا کالا کسی گورے پر
کوئی فوقیت نہ رکھے گا
کیا اس جہاں سے ڈرتے ہو؟

صحرائے عرب کی قلب پر
محبتوں کے داعیﷺ نے
نخلستان بویا تھا


کہ کوئلوں پہ لوٹتا
اک غلام اٹھ کے مسند پہ بیٹھ گیا
ضمیر پہ بوجھ بیٹیاں
قبروں سے نکل کے
بابا کے کاندھے پہ چڑھ گئیں
جہل میں ڈوبے صحرا نشیں
دںیا میں پھیل کے
علم کا استعارہ بن گئے

اسلام روشنی بھی ہے
اسلام شانتی بھی ہے
سمجھ سکو تو جان لو
اسلام سلامتی ہی ہے

احمد حسن

Comments